مقامی زبان میں منتقلی یا لوکاتئزیشن کی اہمیت
تحریر : عالیہ نثار
یہ ایک حقیقت ہے کہ دنیا مختلف زبان، اقدار ، معاشرت سے مل کر بنی ہے ، اور انسان بنیادی طور پر اپنے رہن سہن، بول چال سے ہی پہچانا جاتا ہے – ایک دور تھا جب کسی ایک مقام کی اپنی مصنوعات ہوتی اور وہ وہیں استعمال ہوتیں ، ان کو کسی دور دراز کے علاقے میں بھجنا نہ تو ممکن تھا اور نہ ہی کسی لحاظ سے فائدہ مند مگر وقت کے ساتھ جہاں بہت سے تبدیلیاں ہو ئیں ، وہیں فاصلہ بے معنی ہو کر رہ گئے – آج دنیا سمٹ کر موبائیل فون کی صورت میں آپ کی مٹھی میں آ چکی ہے -
آج دنیا بھر میں لوگ اپنے کاروبار ، اپنی خریداری ، اپنی مصنوعات کی تشہیر ، غرض ہر چیز کے لئے کمپووٹر کا استعمال کرتے ہیں- مگر یہ اس وقت تک ممکن نہیں ہوتا جب تک کہ مختلف معاشروں، زبانوں اور ثقافتوں کے درمیان تبادلہ نہ ہو۔ اس کے لئے لوکلائزیشن یا مقامی بنانے کا تفصیلی طریقہ کار اہم ثابت ہوتا ہے۔
زبان ہر کسی کی ثقافت، تاریخ اور تعلقات کا اہم حصہ ہوتی ہے۔ ایک ملک کی زبان کی سمجھ اور استعمال، اس کی ثقافت اور انسانی مالت کی بنیاد ہوتی ہے۔ ایک انٹرنیشنل کمپنی یا ویب سائٹ جو مختلف قوموں اور معاشروں میں اپنی خدمات فراہم کرتی ہے، اگر وہ صرف ایک ہی زبان میں ہو تو وہ اپنے ہدف مخاطب تک مکمل طور پر نہیں پہنچ سکتی۔ لوکلائزئشن صرف زبان کا ترجمہ ہی نہیں بلکہ کسی ایک ثقافت اور زبان کے مواد کو مکمل طور پر دوسری زبان اور ثقافت میں ڈھالنے کا عمل ہے-
لوکلائزیشن کا مقصد عموماً زبان، ثقافت، تاریخ، مقامی روایات اور علاقائی تجارتی معائنہ کو مد نظر رکھنتے ہوئے ۔ اشتہاری متن کو ایسے ترتیب دینا ہے جس سے وہ مختلف لوگوں اور معاشروں کو بہتر طریقے سے سمجھ میں آ سکے۔
تجارتی صورتحال میں لوکلائزیشن کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ جب کوئی ملک اپنی پروڈکٹس یا سروسز کو دوسرے ملکوں میں فروخت کرنا چاہتا ہے، تو اسے اس ملک کی زبان، ثقافت اور مقامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ایسی تبدیلیاں کرنا پڑتی ہیں جو مصنوعات کو مقامی عوام کے لئے قابل قبول بنا سکے۔
آج کی دنیا میں، ٹیکنالوجی کی دن بدن ترقی ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں تبادلہ و تعامل ممکن ہوتا ہے۔ اسی لیے، لوکلائزیشن کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے تاکہ مختلف معاشروں کو ایک دوسرے سے بہتر انداز سے جڑنے کا موقع ملے۔
اس ضمن میں یہ کہنا بھی ضروری ہے ، نہ صر ف بیرون ملک ، بلکہ اندون ملک بھی لوکلائزئشن انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، ضروری نہیں ہے کہ ایک ملک میں ایک ہے زبان بولی اور سمجھی جا رہی ہو- تو کسی بھی ملک میں اپنے تمام صارفین تک پہنچنے کے لئے بھی کسی مواد کو ایک سے زیادہ زبانوں میں منتقل کیا جانا اہمیت کا حامل ہوتا ہے –
جیسے بھارت میں انگلش، ہندی تامل ، تیلگو، کنڑا، پنجابی، گجراتی، سمیت بے انتہا مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں – پاکستان میں ، سندھی، پنجابی، بلوچی، پشتو اور اردو رائج ہے-
اُردو زبان کی صورت میں بھی لوکلائزیشن کی اہمیت کو سمجھنا ضروری ہے۔ جیسے ہی کوئی ایپ یا ویب سائٹ اُردو زبان میں لانچ کی جاتی ہے، وہ عوام کے لئے زیادہ قابل فہم ہو جاتی ہے ۔ اس سے لوگوں کی زندگی میں بہتری آتی ہے، اور اُردو زبان کے صارفین کو محبت اور اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔
اُردو زبان کی لوکلائزیشن نے مختلف ڈومین میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، جیسے فن و فنون، تجارت، صحت، تعلیم ، فلم ، ٹی وی، اور دیگر شعبہ جات ۔ مقامی زبان ، اشیا کے استعمال کے مواقع کو بڑھا تی ہے اور صارفین کی تعداد میں اضافہ کرتی ہے۔مقا می زبان کے صارفین کو ان کی مادی اور ذہنی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
لوکلائزیشن کی ایک مثال دنیا کی بڑی فوڈ چین میکڈونلڈ کی دی جا سکتی ہے – جس نے دنیا بھر میں نہ صرف اپنی مارکیٹنگ بلکہ اپنے مینو کو بھی لوکلائز کیا ہے – مثلا بھار ت میں اس کا مینو میک آلو ٹکی، ترکاری برگر، مسلم ممالک میں حلال گوشت پر مشتمل ہے- اس نے اپنی مارکیٹنگ میں بھی مختلف ثقافتوں کی مدنظر رکھتے ہوئے ، مختلف انداز اپنایا ہے-
یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ آج کے دور میں لوکلائزیشن انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، دنیا بھر میں اب ایسی کمپنیاں وجود میں آچکی ہیں جو یہ فریضہ انجام دے رہی ہیں - جو مختلف زبانوں میں تراجم کرنے والوں کے لئے بھی رووزگار فراہم کرنے کا سبب بن رہی ہیں-
,ProZ
پروز ، ایسے افراد کے لئے وہ پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے جہاں مترجم افراد دنیا بھر کی مختلف کاروباری افراد سے رابطہ کر سکتے ہیں – اور اپنے لئے روزگار تلاش کر سکتے ہیں-
اختتامی طور پر، لوکلائزیشن ہر زبان اور ثقافت کے لیے ضروری ہے۔ یہ صارفین کے لئے انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے ، اور انہیں ایک دوسرے کو بہترانداز سے سمجھنے اور دنیا بھر میں تعلقات بڑھا نے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
Copyright © ProZ.com, 1999-2025. All rights reserved.