میری ایک تجویز ہے" وہ میری دوست اپریل کی طرح آگے کو جھکا جب وہ کوئی راز کی بات بتانا چاہتی ہو، اگرچہ اس کے راز کبھی کچھ خاص نہیں ہوتے تھے یا وہ سرے سےراز ہوتے ہی نہیں تھے۔"اگر آپ کسی کو نہ بتائیں تو میں آپ کی آنکھ کا مسئلہ حل کر سکتا ہوں"۔
" قصبہ سے باہر چلے جائو"
میں نے چند بار اپنی آنکھ چھپکی۔" میں یہی کوشش کر رہا ہوں"۔
" میرا جو مطلب ہے وہ تم نہیں کرسکتے "۔
" کیوں؟"
" اچھا،عینک کے سوا، کوئی بھی میرا آنکھوں کا مسئلہ حل نہیں کرسکتا۔"
"میری کچھ صلاحتیں۔ تم جان لو، بشرطیکہ۔۔۔۔۔۔"
" میں تمہارے بارے میں کسی کو نہیں بتائوں گا۔"
" اصل پتے کی بات اور نقطہ تو یہی ہے"
"میں کیسے جانوں گا کہ تم مجھے اندھا نہ کردو گے"۔ تم بھی تیلی فون پراشیاء پیچنے والوں کی طرح وعدے کرنے والے لیکن نرے جھوٹےثابت ہوسکتے ہو۔
وہ پھر اپنےحواس درست کرتے ہوئے بولا"میں کسی ایسے شخص کے ساتھ ایسے نہیں کرسکتا جس نے مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔"
" اس کا مطلب ہے اگر میں نے تمہیں کوئی نقصان پہنچایا ہوتا تو تم مجھے اندھا کر سکتے تھے"۔
"لازمی ایسا ہی ہوتا ہے"۔
" اصل پتے کی بات یہ ہے کہ تم میری آنکھ کا مسئلہ حل کرتے ہو اور میں اس بارے کسی کو نہیں بتاتا تو تم ہمارےشعبہ سے نکل جائو گے۔{۔۔۔۔۔۔۔۔}